اس طرح سے بزم میں لی اس نے انگڑائی کہ بس
اس طرح سے بزم میں لی اس نے انگڑائی کہ بس
ہو گئے شیخ حرم بھی ایسے شیدائی کہ بس
میکدے پر اس طرح کالی گھٹا چھائی کہ بس
توڑ دی توبہ طبیعت ایسی للچائی کہ بس
دل پہ رکھے ہاتھ ہم پہروں اسے دیکھا کیے
بانوئے شب یوں ستاروں سے تھی گہنائی کی بس
ہر طرف مجبوریاں دشواریاں محرومیاں
زندگی کچھ ایسے نازک موڑ پہ لائی کہ بس
ریزہ ریزہ ہو گیا پل بھر میں ہستی کا وجود
چوٹ ایسی ہم نے راہ عشق میں کھائی کہ بس
ایک ناگن کی طرح لمحہ بہ لمحہ دوستو
مجھ کو ایسی ڈس رہی تھی شام تنہائی کہ بس
ششدر و حیران ہیں سن کر غزل اہل سخن
فکر میں غیبیؔ تری ہے ایسی گہرائی کی بس
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.