اس طرح زندگی کو گزارا کریں گے ہم
اس طرح زندگی کو گزارا کریں گے ہم
ہر سانس پر تمہیں کو پکارا کریں گے ہم
تنہا نہ ہونے دیں گے کبھی اپنے آپ کو
یادوں کو زندگی کا سہارا کریں گے ہم
دیدار کرنا اپنے دریچے سے جھانک کر
خود کو تری گلی سے گزارا کریں گے ہم
جب عشق ہو گیا ہے تو کس بات کا گلہ
تیرا ہر ایک ظلم گوارہ کریں گے ہم
تم اعتماد آفیؔ کو مت کرنا منہدم
مشکل پڑی تو تم کو پکارا کریں گے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.