Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عشق میں ضبط فغاں درکار ہے

امیر چند بہار

عشق میں ضبط فغاں درکار ہے

امیر چند بہار

MORE BYامیر چند بہار

    عشق میں ضبط فغاں درکار ہے

    بے زبانی کی زباں درکار ہے

    دیر و کعبہ سے نہیں کوئی غرض

    مجھ کو تیرا آستاں درکار ہے

    وحشت دل کا ہو کوئی تو علاج

    صحبت پیر مغاں درکار ہے

    میرے دل کی سمت وہ نظریں اٹھیں

    بجلیوں کو آشیاں درکار ہے

    شوق سے آ کر مرے دل میں رہیں

    آپ کو خالی مکاں درکار ہے

    ان گھنی زلفوں کا سایہ کیجئے

    دھوپ میں اک سائباں درکار ہے

    میں اسی دنیا کو کہتا ہوں بہشت

    شیخ کو باغ جناں درکار ہے

    واردات قلب ہے مجھ کو عزیز

    آپ کو حسن بیاں درکار ہے

    راز دل کس پر کروں میں آشکار

    کوئی دل کا راز داں درکار ہے

    نا شناسان ادب میرے حریف

    صحبت دانش وراں درکار ہے

    زندگی سے ہو گیا ہے دل اچاٹ

    پھر حدیث دلبراں درکار ہے

    حاسدوں میں گھر گیا ہوں اے بہارؔ

    فکر و فن کا قدرداں درکار ہے

    مأخذ:

    نشیب وفراز (Pg. 31)

    • مصنف: امیر چند بہار
      • ناشر: ہریانہ اردو اکیڈمی، ہریانہ
      • سن اشاعت: 1988

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے