Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عشق تجھ سے جو کر گیا ہوں میں

ڈاکٹر کویتا وکاس

عشق تجھ سے جو کر گیا ہوں میں

ڈاکٹر کویتا وکاس

MORE BYڈاکٹر کویتا وکاس

    عشق تجھ سے جو کر گیا ہوں میں

    خود میں کتنا سنور گیا ہوں میں

    جس کو چھو کر گزر گیا ہوں میں

    اس کی خوشبو سے بھر گیا ہوں میں

    اک کھلونا سا سب کے ہاتھوں میں

    بس ادھر سے ادھر گیا ہوں میں

    وہ نہیں تو شرارتیں بھی نہیں

    دیکھو کتنا سدھر گیا ہوں میں

    اک ملاقات کیا ہوئی ان سے

    پھر امیدوں سے بھر گیا ہوں میں

    میری جانب وہ دیکھتے ہی رہے

    کچھ اثر ان میں کر گیا ہوں میں

    خواہشوں نے بہت تھکایا ہے

    اور بس اب ٹھہر گیا ہوں میں

    جب سے اپنے لیے لگا جینے

    لوگ کہتے ہیں مر گیا ہوں میں

    مجھ کو یارب پناہ میں لے لے

    دکھ کے جتھوں سے ڈر گیا ہوں میں

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے