جاگتے میں رات بھر وہ جلوۂ مہتاب دیکھو
جاگتے میں رات بھر وہ جلوۂ مہتاب دیکھو
آنکھ لگ جائے تو پھر اس ماہرو کا خواب دیکھو
جان جاؤ اصل کی موجودگی کا بھید سارا
دھیان سے بہتی ہوئی گنگا کا ٹھہرا آب دیکھو
دیکھ لو تم ہی تو ہو موجود کیسے باہر اندر
دل کو دریا کر کے خود کو اس میں کر غرقاب دیکھو
مت ڈرو غالبؔ کی نیت ہی میں کوئی چور ہو گا
میری مانو پاؤں اس سیمیں بدن کے داب دیکھو
جسم کی لذت نہیں ہے روح کی لذت سے خالی
جسم کو بھی دیکھنے کے ہیں مگر آداب دیکھو
شاعری اجڑے مکاں کا آئنہ ہی تو ہے ثانیؔ
اس میں بسنے والے لوگوں کو کہاں شاداب دیکھو
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 80)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.