جاگتے میں سلا دیا ہے مجھے
جاگتے میں سلا دیا ہے مجھے
دل نے اتنا تھکا دیا ہے مجھے
شہر خاموش تیرے لحن کی خیر
تو نے لہجہ نیا دیا ہے مجھے
میری آنکھوں نے کھو دیا تھا جو خواب
تیری آنکھوں نے لا دیا ہے مجھے
کیسی گردش تھی کیسی لغزش تھی
خاک پر سے اٹھا دیا ہے مجھے
پہلے میں نے دیا گنوایا تھا
اب دیے نے گنوا دیا ہے مجھے
دشت و دریا نے مجھ سے مل مل کر
اپنے جیسا بنا دیا ہے مجھے
اس نے اک باغ میں بلایا ہے
اور دل کا پتہ دیا ہے مجھے
- کتاب : شام کے بعد کچھ نہیں (Pg. 50)
- Author :شاہین عباس
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.