جان لے گا خودی کو گر سادھو
جان لے گا خودی کو گر سادھو
پائے گا تو خدا کا گھر سادھو
تیری مٹھی میں آسماں ہوگا
فتح تو اپنے دل پہ کر سادھو
اپنی ہستی کو اختیار میں رکھ
کام آساں نہیں مگر سادھو
ہاتھ آ کر بھی چھوٹ جائے گی
چیز پہ جھپٹے گا اگر سادھو
دیکھنے بھر کا ایک میلہ ہے
دیکھ لے اور جا گزر سادھو
اپنی منزل کا راستہ بن جا
جان لے جانا ہے کدھر سادھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.