جب آسمان کا سمجھے نہیں اشارہ تم
تو پھر زمیں کو کہاں رہ سکے گوارہ تم
تمہاری خلق کا سب سے حقیر ذرہ ہم
ہمارے چرخ کا سب سے حسیں ستارہ تم
اب اس کے بعد ہمیں دید کی نہیں حاجت
نظر کے واسطے ہو آخری نظارہ تم
بڑھا کے قربتیں بیمار کر دیا ہم کو
اب آ کے حال بھی پوچھو کبھی ہمارا تم
تمہاری آگ میں جلتے ہوئے سراپا ہم
ہماری راکھ سے اٹھتا ہوا شرارہ تم
تمہاری بات پہ ہم کو ہنسی سی آتی ہے
ہمارا حال نہ پوچھا کرو خدارا تم
ہمارا ساتھ بہت معتبر نہیں پھر بھی
ہمارے ساتھ میں کرتے رہو گزارہ تم
- کتاب : روشنی جاری کرو (Pg. 59)
- Author : منیش شکلا
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.