جب کسی جانب نہ رستہ جائے گا
جب کسی جانب نہ رستہ جائے گا
پھر مسافر سے نہ ٹھہرا جائے گا
اس صلیب جسم پر اے زندگی
تجھ کو کتنی دیر کھینچا جائے گا
اشک بن کر آنکھ سے گرتا ہے کیوں
درد ہو جا دل میں رکھا جائے گا
کس کو فرصت دیکھنے کی ہے ابھی
بجھ گئیں آنکھیں تو دیکھا جائے گا
اس طلسم آرزو میں ہم نفس
جینا چاہے گا تو مارا جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.