Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جب نظر اٹھی تھی اپنے گھر طرف

علیم صبا نویدی

جب نظر اٹھی تھی اپنے گھر طرف

علیم صبا نویدی

MORE BYعلیم صبا نویدی

    جب نظر اٹھی تھی اپنے گھر طرف

    ساری خوشیاں ہو گئی تھیں بر طرف

    روز و شب ابھری ہیں سچ کی منزلیں

    اپنے اندر کے حسیں منظر طرف

    پھر کنواری رت کے ہاتھوں تھا خمار

    پھر مہکتی ٹہنیاں تھیں ہر طرف

    میری اپنی ذات کی ہے یہ شناخت

    ہیں نگاہیں مسند انور طرف

    آسماں سے جا ملی دیوانگی

    ایک پتھر اور میرے سر طرف

    جاگتے رہنے کے فن میں طاق ہوں

    کیوں تھکن لے جائے گی بستر طرف

    مأخذ:

    عرش غزل (Pg. 75)

    • مصنف: علیم صبا نویدی
      • سن اشاعت: 2013

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے