جب پرندوں نے پر نکالے ہیں
جب پرندوں نے پر نکالے ہیں
میری آنکھوں نے دانے ڈالے ہیں
وہ مرے دل میں زہر بھر دے گا
اس نے آنکھوں میں سانپ پالے ہیں
ہم کو تنہائیوں کا ڈر نہ بتا
ہم نے کرفیو میں دن نکالے ہیں
یوں ہی منزل نہیں ملی بابا
پاؤں میں دیکھ کتنے چھالے ہیں
عمر گزری ہے شہر میں لیکن
ہم خلیلؔ اب بھی گاؤں والے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.