Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جب سے بے رنگ سا کچھ روئے زمیں ہو گیا ہے

حنیف نجمی

جب سے بے رنگ سا کچھ روئے زمیں ہو گیا ہے

حنیف نجمی

MORE BYحنیف نجمی

    جب سے بے رنگ سا کچھ روئے زمیں ہو گیا ہے

    آسماں پہلے سے کچھ اور حسیں ہو گیا ہے

    ہیں تصرف میں ترے خاکی و نوری دونوں

    پھر بھی ناپاک بہت فرش زمیں ہو گیا ہے

    عام جس دن سے ہوئی بندہ نوازی اس کی

    ہر کوئی شامل اصحاب یمیں ہو گیا ہے

    مصلحت اس میں ہے کیا یہ تو خدا ہی جانے

    وہ بہرحال بہت ہم سے قریں ہو گیا ہے

    عقل کہتی ہے یہاں امن ہے چاروں جانب

    دل یہ کہتا ہے نہیں کچھ تو کہیں ہو گیا ہے

    تند کیوں اتنا خدا جانے ہے لہجہ میرا

    وہ غزل سن کے مری چیں بہ جبیں ہو گیا ہے

    فیصلہ آگے جو کچھ ہوگا سو ہوگا نجمیؔ

    حشر تو اپنا جو ہونا تھا یہیں ہو گیا ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے