جب سے دیکھا جناب کا چہرہ (ردیف .. ا)
جب سے دیکھا جناب کا چہرہ
دل کو بھایا نہ دوسرا چہرہ
آپ کو دیکھ کر یہ بھید کھلا
کس کو کہتے ہیں چاند سا چہرہ
بے سبب چاند بام پر آیا
سب کی نظروں میں تھا ترا چہرہ
حسن دیکھو نہ ہو کبھی رسوا
دور سے ان کا دیکھنا چہرہ
پڑھتے پڑھتے حیات بیت گئی
کتنی لمبی کتاب تھا چہرہ
ہوں نگاہیں جو دیکھنے والی
دل کا ہوتا ہے آئنہ چہرہ
سر تو سجدے میں جھک گیا لیکن
تھا نگاہوں میں یار کا چہرہ
آج بیٹھے ہیں بزم میں غماز
ان کے چہرے سے تو ہٹا چہرہ
چہرے چہرے چہار سو چہرے
تجھ سا لیکن کہاں دکھا چہرہ
کس طرح لوگ ہیں لگا لیتے
ایک چہرے پہ نت نیا چہرا
حشر میں کیسے لے کے جاؤ گے
اپنا کالکھ بھرا صداؔ چہرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.