جب سے کسی کے پاؤں کی ثانیؔ ہوا ہوں دھول
جب سے کسی کے پاؤں کی ثانیؔ ہوا ہوں دھول
ہر شخص مسکرا کے مجھے کرتا ہے قبول
ہو سب کی کھیتیوں کی حفاظت مرے خدا
پھولوں کی باڑیوں میں کوئی بو گیا ببول
اس در کے واسطے نہ کوئی پھول توڑنا
اس کو قبول ہیں تو فقط آنسوؤں کے پھول
روتی ہوئی ان آنکھوں نے مجھ کو کیا نہال
اک لحظہ اپنے درد کو یکسر گیا میں بھول
دنیا ترا حساب نرالا ہے کیا کہیں
ہاتھ آئی ایک پائی نہ ڈوبا سب اپنا مول
ان جنگلوں میں کوئی نہیں گھر کو لوٹ آؤ
ثانیؔ تلاش حق میں بھٹکنا ہے یوں فضول
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 35)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.