جب ترے واسطے گھر چھوڑ دیا جاتا ہے
جب ترے واسطے گھر چھوڑ دیا جاتا ہے
دربدر ہونے کا ڈر چھوڑ دیا جاتا ہے
آخر کار کہلواتے ہیں تیرے بے کار
زندگی بھر کا ہنر چھوڑ دیا جاتا ہے
ہم تو وہ ہیں کہ جنہیں مثل تمنائے زیاں
دیکھ کر ایک نظر چھوڑ دیا جاتا ہے
وعدۂ ہم سفری کون نبھا سکتا ہے
ہاں سر راہ گزر چھوڑ دیا جاتا ہے
میں وہاں خود ہی پہنچ جاتا ہوں پہلے سے ضریمؔ
میرے جیسوں کو جدھر چھوڑ دیا جاتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.