Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جب وہ اپنوں کو محبت کی سزا دیتے ہیں

منزل لوہاٹھیری

جب وہ اپنوں کو محبت کی سزا دیتے ہیں

منزل لوہاٹھیری

MORE BYمنزل لوہاٹھیری

    جب وہ اپنوں کو محبت کی سزا دیتے ہیں

    مسکراتی ہوئی آنکھوں کو رلا دیتے ہیں

    اے پرستار وفا اب تری دنیا والے

    ہر وفادار کو نظروں سے گرا دیتے ہیں

    ہر کوئی ناؤ ڈبو ہی نہیں دیتے طوفاں

    یہ بھی ہوتا ہے کنارے بھی لگا دیتے ہیں

    ان میں کیوں ذہن مرا رہتا ہے الجھا الجھا

    یہ خیالات پریشاں مجھے کیا دیتے ہیں

    گھونپنے دیجیے خنجر انہیں سینے میں مرے

    یہ مرے دوست ہیں انعام وفا دیتے ہیں

    جان تک بات کے بدلے میں گنواتے ہیں لوگ

    آپ ہیں وعدہ کریں بھی تو بھلا دیتے ہیں

    جا رہے ہیں مری جانب سے نگاہیں پھیرے

    واہ کیا خوب محبت کا صلہ دیتے ہیں

    کھیل ہے ان کا زمانے کی کہانی کیا ہے

    خاک پر نقش بناتے ہیں مٹا دیتے ہیں

    راز کی بات جو کہہ دیتے ہیں منزلؔ اکثر

    کس لیے آپ وہ اوروں کو بتا دیتے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے