جہاں میں کوئی حقیقت بھی بے حجاب نہیں
جہاں میں کوئی حقیقت بھی بے حجاب نہیں
عروس مرگ کے منہ پر مگر نقاب نہیں
طلب ہے حسن حقیقی کی فصل گل بر دوش
یہ وہ کتاب ہے جس میں خزاں کا باب نہیں
اشارہ کن ہے حقیقت کا بحر بے پایاں
تعینات کا حاصل بجز حباب نہیں
یہ آبشار و گل و کوہسار و ماہ و نجوم
مظاہرے ہیں مگر حسن با نقاب نہیں
میں بے پیے تری آنکھوں کو بڑھ کے چوم نہ لوں
رہین منت مے مستیٔ شباب نہیں
فریب وہم ہے آغاؔ یہ خود فراموشی
بہ ہوش باش نظر تیری کامیاب نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.