جہاں میں لوگ وہی خوش نصیب ہوتے ہیں
جہاں میں لوگ وہی خوش نصیب ہوتے ہیں
کہ جن کے چاہنے والے قریب ہوتے ہیں
سکون دل کے وفا کے حیا کے قربت کے
تمام عمر میں کچھ پل نصیب ہوتے ہیں
کسی کی آنکھوں میں آنسو کسی کے لب پہ فغاں
بچھڑتے وقت کے منظر عجیب ہوتے ہیں
خزاں کے بعد جو فصل بہار آتی ہے
چمن میں زینت گل عندلیب ہوتے ہیں
اک عمر کم ہے جو منزل پہ پہنچنا ہو ضیاؔ
یہ چاہتوں کے سفر بھی عجیب ہوتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.