جلد از جلد بچھڑ جاؤں دعا دے مجھ کو
جلد از جلد بچھڑ جاؤں دعا دے مجھ کو
یہی بہتر ہے ترے حق میں بھلا دے مجھ کو
ہر کوئی صبر کی تلقین کیا کرتا ہے
کیسے کرتے ہیں کوئی یہ بھی بتا دے مجھ کو
میں ہوں صدیوں سے بھٹکتا ہوا پیاسا دریا
اے خدا کچھ تو سمندر کے سوا دے مجھ کو
مجھ سا دیوانہ نہیں سب کو میسر پیارے
اب تری مرضی ہے چاہے تو گنوا دے مجھ کو
اس سے پہلے کی خاموشی مجھے پاگل کر دے
اس سے کہیو کی ذرا آ کے رلا دے مجھ کو
ان دنوں دوست مرے سارے ہی روٹھے ہوئے ہیں
میرے دشمن یہی موقع ہے ہرا دے مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.