جلنا مشکل ہے گیلی لکڑی ہے
پھر بھی کوشش تمہاری اچھی ہے
گردشیں تھم گئیں تو مجھ پہ کھلا
یار چلتی کا نام گاڑی ہے
کچھ تناؤ ہے ایک جانب سے
ایک جانب سے ڈور ڈھیلی ہے
کوئی ہلکے میں لے رہا ہے مجھے
سو طبیعت ذرا سی بھاری ہے
گرد چھٹتی ہے ایک لمحے کو
پھر یہ بارش اداس کرتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.