جذب غم اور اس قدر یارو
جذب غم اور اس قدر یارو
کیوں نہ الفت کا ہو اثر یارو
اور ابھی کتنی دور ہے منزل
ختم ہوگا بھی یہ سفر یارو
دن میں گزری وہ میرے دل پہ کہ پھر
چین آیا نہ رات بھر یارو
پردہ در پردہ منزل مقصود
پیچ در پیچ رہگزر یارو
دل جو تھا خانۂ خدا کل تک
آج ہے وہ بتوں کا گھر یارو
موت کو ڈھونڈنے چلی ہے کدھر
زندگی ہم سے روٹھ کر یارو
بھول جاتے ہیں حادثے دل سے
نہیں جاتی کسک مگر یارو
دل میں باقی ہے جرأت پرواز
کیا ضروری ہیں بال و پر یارو
لب پہ بلبل کے ہے ضیاؔ کی غزل
کھل اٹھا غنچہ سحر یارو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.