جدھر بھی جائے ادھر قتل عام کرتی ہے
جدھر بھی جائے ادھر قتل عام کرتی ہے
غزل غزل ہے قیامت کا کام کرتی ہے
نظر کے ملتے ہی ان کی نظر کا جھک جانا
یہ بات راز محبت کو عام کرتی ہے
کوئی غریب کا پرسان حال تک بھی نہیں
امیر شہر کو دنیا سلام کرتی ہے
کسی سے بولے نہ بولے مگر تری تصویر
میں جب بھی چاہوں تو مجھ سے کلام کرتی ہے
کسی کی یاد سکوں بخش ہے مگر تابشؔ
کبھی کبھی مرا جینا حرام کرتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.