جس دم سے گفتگو کی شروعات ہم نے کی
جس دم سے گفتگو کی شروعات ہم نے کی
کب اس گھڑی سے اپنی کوئی بات ہم نے کی
ہم چاہ کر بھی کوئی کمی کر نہیں سکے
احساس کمتری میں بھی بہتات ہم نے کی
رونا نہیں تھا آج مگر خوب روئے ہم
کرنی نہیں تھی بات مگر بات ہم نے کی
افسوس بس یہی ہے کہ آئی نہ کچھ بھی کام
کوشش جنون کی یہ جو دن رات ہم نے کی
اک اور دن اداسیوں کے نام کر دیا
افسردگی کی نذر پھر اک رات ہم نے کی
ہم آپ متفق نہ کبھی جس سے ہو سکے
کیا اتفاق ہے کہ وہی بات ہم نے کی
- کتاب : اداس لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے (Pg. 40)
- Author : ترکش پردیپ
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.