جس کو چاہا تھا زندگی کے لیے
جس کو چاہا تھا زندگی کے لیے
وہ ملا ہم کو دو گھڑی کے لیے
چاند کو دیکھتے تو سب ہیں مگر
چاند ہوتا نہیں سبھی کے لیے
غم کو اب غم نہیں سمجھتا ہے
اتنا ترسا ہے دل خوشی کے لیے
ان چراغوں میں روشنی ہے بہت
دل جلاؤ نہ دل لگی کے لیے
غم کے دریا کو پار کر لینا
کتنا مشکل ہے آدمی کے لیے
موت کے ڈر سے لوگ زندہ ہیں
کوئی جیتا نہیں کسی کے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.