جو سونا پڑا ہے وہ در یاد آیا
جو سونا پڑا ہے وہ در یاد آیا
مجھے آج دادی کا گھر یاد آیا
گھڑی دیکھ کر جو بلاتی تھی مجھ کو
مجھے آج پھر وہ شجر یاد آیا
وہ مونچھوں کی رونق وہ شیشم کی لاٹھی
مجھے آج والد کا ڈر یاد آیا
بہت کوششیں کی بھلانے کہ اس کو
دعائیں بھی مانگیں مگر یاد آیا
سبھی آئنے گھر کے توڑے ہیں میں نے
مجھے آج وہ اس قدر یاد آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.