Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جوش جنوں بھی گردش دوراں سے کم نہ تھا

عرش صدیقی

جوش جنوں بھی گردش دوراں سے کم نہ تھا

عرش صدیقی

MORE BYعرش صدیقی

    جوش جنوں بھی گردش دوراں سے کم نہ تھا

    دل تھا تو دشت غم بھی گلستاں سے کم نہ تھا

    رنگینیٔ جمال کی سرحد نہ تھی کوئی

    اور حوصلہ بھی حیطۂ امکاں سے کم نہ تھا

    کیا کیا بسی تھیں صورتیں دامان خواب میں

    دشت خیال شہر نگاراں سے کم نہ تھا

    ہر آرزو کو اپنی نہایت کی فکر تھی

    بازار شوق حشر کے میداں سے کم نہ تھا

    سچ ہے جنوں کی راہ میں ایماں گیا مگر

    پاس مزاج یار بھی ایماں سے کم نہ تھا

    آوارگی کو وسعت صحرا بھی کم رہی

    دل کو جہان شوق بھی زنداں سے کم نہ تھا

    ہم کو نہ تھی جنوں میں تمیز دماغ و دل

    دامن کا چاک چاک گریباں سے کم نہ تھا

    اپنے لئے تھا باعث آبادئ نظر

    بے ساختہ گریز جو پیماں سے کم نہ تھا

    دیکھا نہ ہم نے یاں بھی شجر کوئی سایہ دار

    یعنی دیار عشق بیاباں سے کم نہ تھا

    مجرم نہیں تھے پھر بھی ستائے گئے ہمیں

    قاضی بزعم خویش سلیماں سے کم نہ تھا

    راہوں میں زندگی کی لٹی سب متاع ہوش

    الجھاؤ ان کا زلف پریشاں سے کم نہ تھا

    دل پر رقم تھی ایک سے اک طرفہ داستاں

    کوئی بھی زخم عرشؔ دبستاں سے کم نہ تھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے