Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جوش پرواز میں رفتار کہاں دیکھتے ہیں

نسرین سید

جوش پرواز میں رفتار کہاں دیکھتے ہیں

نسرین سید

MORE BYنسرین سید

    جوش پرواز میں رفتار کہاں دیکھتے ہیں

    ہم فلک ثابت و سیار کہاں دیکھتے ہیں

    جب کریں عزم سفر رہتی ہے منزل پہ نظر

    یہ قدم راہ کی دیوار کہاں دیکھتے ہیں

    بے نیازی کی شکایت پہ جو کرتے ہیں گلہ

    وہ شکایت میں چھپا پیار کہاں دیکھتے ہیں

    دیکھ تو لیں انہیں مانع ہے مگر رعب جمال

    ہو کے ہوتا نہیں دیدار کہاں دیکھتے ہیں

    خواب خرگوش میں ہیں جو ہیں بصیرت سے تہی

    ہو بھی جائیں جو وہ بیدار کہاں دیکھتے ہیں

    آنکھ رہتی ہے جھکی وقت تکلم ان کی

    ہم بھی ان کو دم گفتار کہاں دیکھتے ہیں

    دید ہو جائے بھی ان کی جو سر راہ تو ہم

    کب نظر بھر کے لگاتار کہاں دیکھتے ہیں

    طالب جنس وفا ہیں جو خریدار یہاں

    لاکھ ہو گرمئ بازار کہاں دیکھتے ہیں

    چل نکلتے ہیں جو منزل کی طلب میں نسریںؔ

    راستے کتنے ہیں دشوار کہاں دیکھتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے