جدا ہو کر زمانے سے تری جانب چلا آیا
جدا ہو کر زمانے سے تری جانب چلا آیا
نکل کر میں فسانے سے تری جانب چلا آیا
لگا ترک تعلق سے بھلا دوں گا تجھے لیکن
میں تجھ کو بھول جانے سے تری جانب چلا آیا
اکیلا میں نہیں ہر شخص ہی ہے مبتلا تیرا
جو تیرے مسکرانے سے تری جانب چلا آیا
حرم سے دیر سے آگے ملا جو آستاں تیرا
گزر کر آستانے سے تری جانب چلا آیا
کسی کو مل گیا ہے تو بنا صبر و تحمل کے
کوئی خود کو مٹانے سے تری جانب چلا آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.