کاغذی کشتیاں بناتا تھا
کاغذی کشتیاں بناتا تھا
دل کبھی پرچیاں بناتا تھا
میں وہ لڑکا تھا جو کہ کاپی پر
پھول اور تتلیاں بناتا تھا
دیکھ لینے کی اتنی چاہت تھی
خواب میں کھڑکیاں بناتا تھا
میں بناتا تھا دوری دنیا سے
اور وہ درمیاں بناتا تھا
کاٹ دیتا تھا رات ٹھٹھرن میں
دھوپ میں سردیاں بناتا تھا
ایک پتھر سے عشق کرتا تھا
ریت پر مچھلیاں بناتا تھا
نیند چیخوں کے تار بنتی تھی
ہوش خاموشیاں بناتا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.