Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کام انجام دئے سب سے نرالے ہم نے

امان حیدر

کام انجام دئے سب سے نرالے ہم نے

امان حیدر

MORE BYامان حیدر

    کام انجام دئے سب سے نرالے ہم نے

    موم سے ہاتھوں میں انگارے اچھالے ہم نے

    ایک دن بھوک نے غربت کا تماشہ دیکھا

    ایک دن پانی میں پتھر جو ابالے ہم نے

    ہم نے خود سے بھی غلاموں سا رویہ رکھا

    شاہزادی ترے احکام نہ ٹالے ہم نے

    دل کو محفوظ کیا وحشت و ویرانی سے

    خود ہٹائے ہیں تری یاد کے جالے ہم نے

    ہم سے سائل کی مصیبت نہیں دیکھی جاتی

    بھیک میں دے دئے سورج کو اجالے ہم نے

    بانٹ دی ان کے توسل سے ہی خاروں کو غذا

    کام میں لے ہی لیے پاؤں کے چھالے ہم نے

    ہاتھ پھیلائے نہیں غیر کے دروازے پر

    تجھ سے امید رکھی پالنے والے ہم نے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے