کام کچھ دل کا بھی اب کرنا پڑے گا سائیں
کام کچھ دل کا بھی اب کرنا پڑے گا سائیں
ورنہ بے موت ہمیں مرنا پڑے گا سائیں
اپنے حصے کی اداکاری سے منہ مت پھیرو
وہ ڈرائیں گے تمہیں ڈرنا پڑے گا سائیں
لوگ تو آئیں گے دیکھیں گے چلے جائیں گے
زخم تو آپ ہی کو بھرنا پڑے گا سائیں
تم گزر جاؤ گے پھر ہوش کے دروازے سے
راہ میں اشکوں کا اک جھرنا پڑے گا سائیں
جب وہ کہتے ہیں کہ مر جاؤ تو زندہ کیوں ہو
ان کا چاہا ہوا سب کرنا پڑے گا سائیں
- کتاب : اداس لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے (Pg. 101)
- Author : ترکش پردیپ
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.