Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کب زیر کر سکوں گا کسی بھی زبر کو میں

ایم۔ قمرالدین

کب زیر کر سکوں گا کسی بھی زبر کو میں

ایم۔ قمرالدین

MORE BYایم۔ قمرالدین

    کب زیر کر سکوں گا کسی بھی زبر کو میں

    ممکن ہے بس یہی کہ جھکا لوں نظر کو میں

    اس نے گہر گہر مرا قطرہ کیا مگر

    کیوں قطرہ قطرہ کرتا ہوں اس کے گہر کو میں

    وہ سچ بھی مل گیا ہے جو میٹھا ہے شہد سے

    کتنا ترس گیا ہوں اک ایسی خبر کو میں

    میں نے بنا لیا ہے مصاحب جو شہ کو اب

    حیرت سے دیکھتا ہوں خود اپنے ہنر کو میں

    سرسبز رکھنا اپنے پسینے سے تو اسے

    سینچوں گا اپنے خون سے تیرے شجر کو میں

    اے کاش اس کی روشنیاں تم سے کہہ سکیں

    تاریکیوں میں دیکھ چکا تھا سحر کو میں

    وقفہ مجھے ملا نہ ملے اک سفر کے بعد

    قدموں پہ لاد لیتا ہوں اور اک سفر کو میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے