کبھی مجھ کو کھنکتی چوڑیاں دشمن سی لگتی ہیں
کبھی مجھ کو کھنکتی چوڑیاں دشمن سی لگتی ہیں
تمہیں سنتے ہوئے سب بولیاں دشمن سی لگتی ہیں
بھلے اک دو قدم کے فاصلے پہ تم کھڑے ہو پر
مجھے اتنی بھی تم سے دوریاں دشمن سی لگتی ہیں
تمہارے گرد دنیا خوبصورت ہے مگر مجھ کو
تمہارے پاس بیٹھی لڑکیاں دشمن سی لگتی ہیں
تمہارے بن نظاروں کی نمائش بھی نہیں ہوتی
تمہارے بن یہ ندیاں گھاٹیاں دشمن سی لگتی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.