کہاں آپ کو بھی گوارہ تھا میں
کہاں آپ کو بھی گوارہ تھا میں
نہیں جس گھڑی تک تمہارا تھا میں
فنا ہو گئی مجھ میں اک خانقاہ
کبھی ایک روشن ادارہ تھا میں
نہیں اب کسی بھی زمیں کو قبول
کبھی تیری آنکھوں کا تارہ تھا میں
ہوا کے نگر میں دئیے کی بساط
ترے شہر میں بے سہارا تھا میں
بہا کر مجھے لے گئی اک ندی
جسے زعم تھا وہ کنارہ تھا میں
کسی لفظ کامل کو پہنچا نہیں
سفر در سفر استعارہ تھا میں
مٹے یوں مری ذات کے سب نشاں
کہ جیسے کوئی ابر پارہ تھا میں
زمیں در زمیں اور فلک در فلک
ذرا سا یوں ہی کتنا سارا تھا میں
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 47)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.