کہیں ہم نہ ہوں گے تو کیا کیجئے گا
کہیں ہم نہ ہوں گے تو کیا کیجئے گا
کسی اور سے دل لگا لیجئے گا
مری یاد آئے تو لوگوں سے بچ کر
اکیلے میں آنسو بہا لیجئے گا
اگر پیاس سے میں لب جان ٹھہروں
نگاہوں سے تھوڑا پلا دیجئے گا
اگر پھر کسی موڑ پر سامنا ہو
ذرا پیار سے مسکرا دیجئے گا
سلامت رہے آپ کی بے وفائی
ہمارے لیے بھی دعا کیجئے گا
ہمیں آپ کی دوستی پر یقیں ہے
جو چاہے گا دل وہ سزا دیجئے گا
ہمارے طبیب محبت سے کہنا
ذرا دل لگا کر دوا کیجئے گا
بھری بزم سے اٹھ کے سجادؔ صاحب
دیا گھر کے اندر جلا لیجئے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.