کیسے چراغ اب تو شرارہ کوئی نہیں
خوش ہے ہوا کہ شب میں ہمارا کوئی نہیں
کیسی عجیب جنگ لڑے جا رہے ہیں ہم
جیتا جسے کوئی نہیں ہارا کوئی نہیں
منزل ہے تیری شام کے سایوں کے ہم سفر
یہ آسماں کہ جس پہ ستارہ کوئی نہیں
وہ دن ہے جس کو چھوڑ کے سورج چلا گیا
وہ رات ہے کہ جس کا کنارہ کوئی نہیں
اس سرزمیں پہ اشک بہانے سے فائدہ
جس سرزمیں کو خون کا دھارا کوئی نہیں
خائف ہیں اس مقام پہ یہ لوگ کس لئے
کیا ڈر کہ اب مزید خسارہ کوئی نہیں
پوچھا جو میں نے کوئی تو ہو گا مری طرف
اک شخص اٹھا اور اٹھ کے پکارا کوئی نہیں
مأخذ:
صبح بخیر زندگی (Pg. 28)
- مصنف: امیر امام
-
- اشاعت: First
- ناشر: ریختہ پبلی کیشنز
- سن اشاعت: 2018
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.