Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کر رہے ہیں آپ اپنی جستجو میں اور ہوا

فرید پربتی

کر رہے ہیں آپ اپنی جستجو میں اور ہوا

فرید پربتی

MORE BYفرید پربتی

    کر رہے ہیں آپ اپنی جستجو میں اور ہوا

    ایک جا ہو جائیں گے شاید کبھو میں اور ہوا

    آئے گی فرصت میسر دونوں کو شاید کبھی

    کر ہی لیں گے دیر تک پھر گفتگو میں اور ہوا

    بھر گئی ہے دھند ذہنوں میں دیار غیر کی

    بے سبب پھرتے نہیں ہیں کو بکو میں اور ہوا

    ایک سا رہتا کہاں ہے میرا اور اس کا مزاج

    ہیں ملائم اور کبھی ہیں تند خود میں اور ہوا

    کیا بتاؤں کس طرح سینچی ہے ہم نے شاخ شاخ

    پیش اکثر کر گئے اپنا لہو میں اور ہوا

    جا بجا سرگوشیاں کرنے لگیں پرچھائیاں

    گھر سے باہر جب کبھی نکلے ہیں تو میں اور ہوا

    دل لرز اٹھتا ہے اکثر اس گماں پر بے طرح

    پیش ہو جائیں گے اک دن روبرو میں اور ہوا

    بے خبر اپنے سے ہو کر لائیں گے اپنی خبر

    اس طرح سے طے کریں گے دشت ہو میں اور ہوا

    بانٹ کر آپس میں کوچے اور گلیاں شہر کی

    توڑ دیں گے نفرتوں کا ہر سبو میں اور ہوا

    سوچتا ہوں دیر سے لا حاصلی کی ریت پر

    کرتے ہیں ہر خواب کیوں نذر نمو میں اور ہوا

    انفرادی سوچ ہم کو کر گئی تنہا فریدؔ

    ہو گئے بیگانۂ ہر رنگ و بو میں اور ہوا

    مأخذ:

    شاعر (Pg. 45)

      • ناشر: ناظر نعمان صدیقی
      • سن اشاعت: 2004

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے