کون لے کس کی خبر کھو گئے سناٹے میں
کون لے کس کی خبر کھو گئے سناٹے میں
ہم ادھر آپ ادھر کھو گئے سناٹے میں
تیری باتوں کا اثر کھو گئے سناٹے میں
ہم نہ سن پائے مگر کھو گئے سناٹے میں
تیرگی ایسی کہ گم ہو کے نہ ہم خود کو ملے
کوئی دیوار نہ در کھو گئے سناٹے میں
ایک حسرت تھی کہ ہم تم سے ملیں بات کریں
دیکھ کے تم کو مگر کھو گئے سناٹے میں
زندگی اپنی ہر اک گام پہ لگتی ہے سراب
اف یہ صحرا کا سفر کھو گئے سناٹے میں
یہ زمانہ تو نہیں داد و دہش کا اے وقارؔ
رہ گئے اپنے ہنر کھو گئے سناٹے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.