کون سمجھے گا آہ و فغاں کون ہے
کون سمجھے گا آہ و فغاں کون ہے
اس چمن میں مرا ہم زباں کون ہے
کس سے امید داد سخن میں رکھوں
اہل فن میں مرا قدرداں کون ہے
جس کے بھی ہاتھ آیا نظام چمن
سب نے لوٹا چمن پاسباں کون ہے
میری آنکھوں سے خود کو تو دیکھو ذرا
تم سے بڑھ کر حسیں اور جواں کون ہے
آپ کی کامیابی پہ غیبیؔ یہاں
شادماں ہیں سبھی بد گماں کون ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.