خاک ہوتے رہے نبھاتے رہے
ساری باتوں پہ مسکراتے رہے
ہم کو درکار تھی کوئی وحشت
گھر میں اک دشت سا بناتے رہے
جاتے جاتے بھی ہم نہ جاں سے گئے
آپ بھی آ رہے تھے آتے رہے
کشتیاں ڈوبتی رہیں یوں ہی
اور ملاح گیت گاتے رہے
خود کو پایا تھا ایک عمر کے بعد
خود کو سنتے رہے سناتے رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.