خود ہی کے حصے کی خوشی پانے سے رہ گئے
خود ہی کے حصے کی خوشی پانے سے رہ گئے
اپنے ہی ساتھ وقت بتانے سے رہ گئے
وہ سب بنے جو آپ بناتے گئے ہمیں
ہم یار خود کو کچھ بھی بنانے سے رہ گئے
یہ دنیا ہم سے روٹھ گئی آپ کے سبب
اور اس پہ آپ کو بھی منانے سے رہ گئے
اس نے اشارہ ہی نہیں سمجھا کبھی مرا
ہر بار میرے تیر نشانے سے رہ گئے
اک روز اس نے ہم کو دوانا سا کہہ دیا
پھر اس کے بعد ہم بھی دوانے سے رہ گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.