Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

خدا جانے کہاں یہ فکر کا رہوار لے جائے

غیبی جونپوری

خدا جانے کہاں یہ فکر کا رہوار لے جائے

غیبی جونپوری

MORE BYغیبی جونپوری

    خدا جانے کہاں یہ فکر کا رہوار لے جائے

    سمندر میں ڈوبا دے یا سمندر پار لے جائے

    لگانا ہو جسے اپنے سفینے کو کنارے سے

    میں دے دوں گا مگر وہ مانگ کر پتوار لے جائے

    میں یوسف تو نہیں لیکن زلیخائے جہاں سن لیں

    نہ ہو جس کو یقیں مجھ کو سر بازار لے جائے

    بھکاری بن کے آتا ہوں کبھی یہ آپ نے سوچا

    کہاں تک آپ کے در سے کوئی انکار لے جائے

    وہ میری نفرتوں سے ختم کر کے واسطہ اپنا

    کوئی دشمن بھی ہو میرا تو مجھ سے پیار لے جائے

    یہ باتیں ہیں الگ سانسیں مری تھمنے کو ہیں لیکن

    میں جب تک ہوں دوا صحت کی ہر بیمار لے جائے

    یقیں ہے جیت لے گا دل وہ سارے سننے والوں کا

    اگر محفل میں غیبیؔ کو کوئی اک بار لے جائے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے