خوشی میں ڈوب کر وجہ خوشی کو بھول جاتا ہوں
خوشی میں ڈوب کر وجہ خوشی کو بھول جاتا ہوں
میں جس کے ساتھ ہوتا ہوں اسی کو بھول جاتا ہوں
نہیں ایسا نہیں کہ زندگی پیاری نہیں مجھ کو
مگر تم ساتھ ہو تو زندگی کو بھول جاتا ہوں
عجب مطلب پرستی ہے خدا بھی دیکھتا ہوگا
اسی سے مانگتا ہوں اور اسی کو بھول جاتا ہوں
تمہارے ساتھ گزرے چند لمحوں کے توسل سے
دیار ہجر میں گزری صدی کو بھول جاتا ہوں
کنہیا ہوں میں کل یگ کا مری لیلا بھی نیاری ہے
جہاں رادھا ملے میں رکمنی کو بھول جاتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.