خواب بن کر مری آنکھوں میں سما جاتا ہے
خواب بن کر مری آنکھوں میں سما جاتا ہے
میری سوئی ہوئی راتوں کو جگا جاتا ہے
جب بھی میں ہاتھ اٹھاتی ہوں دعا کی خاطر
وہ خدا بن کے مرے سامنے آ جاتا ہے
میں نے اس کے لئے دنیا سے بغاوت کی ہے
وہ مجھے چھوڑ کے ہر روز چلا جاتا ہے
اب تو حیران بھی ہوتی نہیں آنکھیں میری
جو بھی آتا ہے وہ آئینہ دکھا جاتا ہے
اس کو معلوم نہیں رات کا عالم اسماؔ
شام ہوتے ہی مرے گھر سے چلا جاتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.