کس لیے صفحہ دکھاتے ہو ہمیں اخبار کا
کس لیے صفحہ دکھاتے ہو ہمیں اخبار کا
شہر سارا آشنا ہے آپ کے کردار کا
آخری میسج میں اس نے بے بسی سے یہ لکھا
بیٹیاں تو رکھتی آئیں ہیں بھرم دستار کا
ہائے یہ آنکھیں تھکن سے چور دیکھو تو سہی
تم مسیحا ہو سمجھتے ہو نا دکھ بیمار کا
کب ہنر سیکھو گے تم چہرے کو پڑھنے کا میاں
ہر جگہ مطلب نہیں ہوتا نہیں انکار کا
ہاتھ پکڑو تم مرا چلتے ہیں لمبی واک پر
رنگ اڑتا ہے تو اڑ جائے بھلے دو چار کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.