کس نے بولا تھا اسے خود کو وہ دیوانہ کرے
کس نے بولا تھا اسے خود کو وہ دیوانہ کرے
دل سے کہہ دو کہ اب آگے سے کچھ ایسا نہ کرے
آج کا دن ہے کہ چہرہ کوئی اترا اترا
ایسا دن تجھ پہ بھی آئے کبھی اللہ نہ کرے
فرض عشاق ہے کوچے سے گزر کر جانا
اس کی مرضی وہ دریچہ کو کرے وا نہ کرے
جو کسی رند کو سنجیدہ کرے کون ہے وہ
وہ ہی ہوگا جو مجھ ایسوں کو بھی مستانہ کرے
وہ نہ چاہے کبھی بیمار نہیں پڑتا میں
میں نہ چاہوں تو مسیحا مجھے اچھا نہ کرے
- کتاب : اداس لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے (Pg. 103)
- Author : ترکش پردیپ
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.