کسی کو یاد تڑپائے تمہیں کیا
کسی کو یاد تڑپائے تمہیں کیا
کوئی مرتا ہو مر جائے تمہیں کیا
تمہیں سجنے سنورنے سے ہے مطلب
قیامت آتی ہو آئے تمہیں کیا
انا الحق کی سدا دیتے ہوئے گر
کوئی پھر سولی چڑھ جائے تمہیں کیا
تمہارا حسن یہ ہم عاشقوں پر
غضب ڈھائے ستم ڈھائے تمہیں کیا
تمہیں تو کھیلنا ہوتا ہے دل سے
کسی کی جاں چلی جائے تمہیں کیا
ادا سے شانوں پہ گیسو بکھیرو
جہاں بھر میں گھٹا چھائے تمہیں کیا
تمہارا کام چھپ کر بیٹھ جانا
کسی کی جاں بہ لب آئے تمہیں کیا
نگہبانی میں ہو عامرؔ کسی کی
کریں کچھ بھی یہ ہمسائے تمہیں کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.