کتنا اپنے آپ پر مرتے ہیں آپ
کتنا اپنے آپ پر مرتے ہیں آپ
کس طرح کی شاعری کرتے ہیں آپ
ایک ہی رشتہ بچا ہے سب سے اب
اب کسی کا غم نہیں کرتے ہیں آپ
بات تک ہوتی نہیں ہے آپ سے
اور تنہائی سے بھی ڈرتے ہیں آپ
اس گلی میں اب نہیں رہتا کوئی
اس گلی میں پاؤں کیوں دھرتے ہیں آپ
آپ کے لہجے کی سختی ہے بجا
جانتا ہوں میں بہت ڈرتے ہیں آپ
ہر کسی سے بات کا مطلب ہے کیا
ہر کسی سے بات کیوں کرتے ہیں آپ
- کتاب : اداس لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے (Pg. 45)
- Author : ترکش پردیپ
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.