کتنے بدل گئے ہیں یہ موسم بہار کے
کتنے بدل گئے ہیں یہ موسم بہار کے
دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے
غم کو فریب دے کے یہاں تک تھے آ گئے
اب جا رہے ہیں درد کا چولا اتار کے
چہرے کا رنگ زرد ہے جوڑے کا رنگ سرخ
سسرال جا رہی ہوں سہارے کہار کے
پیچھے گزر گئی ہے ستاروں کی روشنی
آگے جو بچھ رہے ہیں وہ گل ہیں چنار کے
ہونٹوں پہ زخم دیکھ کے پچھتا رہا ہے کیوں
تحفے میں خار تو نے رکھے ہیں سنوار کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.