کوئی آ کر سرخیاں لے جائے گا
برگ و گل کی نرمیاں لے جائے گا
وقت ان معصوم بچوں کی مرے
لوٹ کر اب لوریاں لے جائے گا
چاندنی راتوں کی ٹھنڈک ہی نہیں
دن کی بھی وہ گرمیاں لے جائے گا
عشق آ جائے گا اپنے پر اگر
حسن کی سب شوخیاں لے جائے گا
ساتھ اپنے نفرتوں کے یہ غبار
کیسی کیسی ہستیاں لے جائے گا
ناچتا پھرتا خلاؤں کا پتنگ
اے صباؔ یہ ڈوریاں لے جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.